sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

0
553

ممکن ہے اب کی بار میں اآدھا دکھائی دوں

ممکن ہے کہ تیرا ہجر یہ چہرہ ادھیڑ دے

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

دل پا کے اس کی زلف میں آرام رہ گیا

درویش جس جگہ کہ ہوئی شام رہ گیا
جھگڑے میں ہم مبادی کے یاں تک پھنسے کہ آہ
مقصود تھا جو اپنے تئیں کام رہ گیا
صیاد تو تو جا ہے پر اس کی بھی کچھ خبر
جو مرغِ ناتواں کہ تہ دام رہ گیا
قسمت کی خوبی دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جب کہ لبِ بام رہ گیا
نے تجھ پہ وہ بہار رہی اور نہ یاں وہ دل
کہنے کو نیک و بد کے اک الزام رہ گیا
موقوف کچھ کمال پہ یاں کامِ دل نہیں
مجھ کو ہی دیکھ لینا کہ ناکام رہ گیا
قائمؔ گئے سب اس کی زباں سے جو تھے رفیق
اک بے حیا میں کھانے کو دشنام رہ گیا
قائمؔ چاند پوری
خوب رویا میں لپٹ کر خود سے
رنج ایسا تھا کہ چھپایا نہ گیا

 

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

اس جنبشِ ابرو کا گلہ ہو نہیں سکتا

دل گوشت ہے ناخن سے جدا ہو نہیں سکتا
کچھ تو ہی اثر کر، ترے قربان خموشی!
نالوں سے تو کچھ کام مرا ہو نہیں سکتا
گر غیر بھی ہو وقفِ ستم تو ہے مسلم
کچھ تم سے بجز جور و جفا ہو نہیں سکتا
کھولے گرہِ دل کو ترا ناخنِ شمشیر
یہ کام اجل سے بھی روا ہو نہیں سکتا
سبقت ہو تجھے راہ میں اس کوچے کی مجھ پر
زنہار یہ اے راہ نما! ہو نہیں سکتا
میں نے جو کہا ہمدمِ اغیار نہ ہو جے
تو چیں بہ جبیں ہو کے کہا، ہو نہیں سکتا
یہ رازِ محبت ہے نہ افسانۂ بلبل
محرم ہو مری بادِ صبا، ہو نہیں سکتا
کب طالعِ خفتہ نے دیا خواب میں آنے
وعدہ بھی کیا وہ کہ وفا ہو نہیں سکتا
وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا
پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا
مصطفٰی خان شیفتہ

اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے

ہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے
تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائے
سو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کو
ہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے
آ گیا اس کا تصور تو پکارا یہ شوق
دل میں جم جائے الٰہی یہ خیال اچھا ہے
آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحب
وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے
برق اگر گرمئ رفتار میں اچھی ہے امیرؔ
گرمئ حسن میں وہ برق جمال اچھا ہے
امیرؔ مینائی

 

لوگوں کو بتاتے ہو کہ تھا رسمی تعلق

تم نے مری جان! مجھے اپنا کہا تھا

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

جو دو گے وہی  واپس آئے گا

چاہے وہ عزت ہو یا دھوکہ

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

ان رونا بھی چھوڑ دیا ان کیلئے یہ سوچ کر

کہیں خدا ان سے میرے آنسوں کا حساب نہ لے لے

میں اپنی کہانی کی سنڈریلا تھی جانتی تھی کہ

ساری خوشیاں بارہ بجے تک ہی ہیں پھر سب ختم

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

اس نے خوشبو سے کرایا تھا تعارف میرا

اور پھر مجھ کو بکھیرا بھی ہواؤں کی طرح

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

وہ تو چل دیے معزرت کر کے

ادھر بے بس کی جان نکل گئی

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

تجھے خبر نہیں ہم دیکھ کر بہت روئے

نئ کتاب میں تصویر یک پرانی تری

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

سیکھ جاؤ وقت پر کسی کی چاہت کی قدر کرنا

کہیں کوئی تھک نا جائے تمہیں احساس دلاتے دلاتے

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

دھیرے سے دل توڑتے تو معاف کر دیتے

بڑی بے دردی سے توڑا ہے حشر میں حساب لیں گے

sad love poetry- sad bewafa shayari - sad poetry
sad love poetry- sad bewafa shayari – sad poetry

Click here for more content :

sad ghazal – sad urdu ghazal

urdu sad poetry – sad urdu quotes