Romantic urdu ghazal- romantic shayari

0
416

یہ محبتیں, یہ عنایتیں,

یہ مسرّتیں تیرے نام ہیں،
میرے ہم قدم !! میرے ہم نشیں
یہ رفاقتیں تیرے نام ہیں

کبھی گمشدہ, کبھی روبرو,
کبھی آئینہ, کبھی عکس تو، میر ےہم نوا
میری خواہشیں میری صحبتیں تیرےنام ہیں

کبھی یہ ہنسی,کبھی یہ نمی,
کبھی رنجشیں ,کبھی قربتیں،
میری زندگی کی حسیں سبھی
یہ عبارتیں تیرے نام ہیں
________________

تیری ذات سےہیں جڑی ہوئی

تیری ذات سےہیں جڑی ہوئی
میری منتیں بھی دعائیں بھی،
میرے دلبرا میرےعشق کی
یہ عبادتیں تیرےنام ہیں

مجھے اُس سے محبت نہیں، عشق ہے..!!
محبت تو ہر کسی سے ہو سکتی ہے۔۔
کسی کے لفظوں سے ۔۔
کسی ناول کے کردار سے۔۔۔
زرد پتوں سے۔۔۔
جنگلوں سے۔
لمبی سڑک سے۔۔
کسی جھیل کنارے پڑے پتھروں سے۔
مجھے عشق ہے اُس سے..
عشق ہر کوئی ہر کسی سے نہیں کر سکتا۔ ۔!!
عشق بس اک سے ہوتا۔۔
اُسی پر شروع۔۔
اُسی پر ختم۔۔

__________________________

تمہارا چہرہ،تمہارے رخسار و لب سلامت

تمہارا چہرہ،تمہارے رخسار و لب سلامت
کہ ہم تو حسرت سے ان خزینوں کو دیکھتے ہیں
بچھڑنے والے اداس رت میں کلینڈروں پر
گزشتہ سالوں،دنوں،مہینوں کو دیکھتے ہیں
ہمارا کیا ہے کہ ہم تو اجڑے ہوئے مسافر
تمہارے پاؤں سے روندے زینوں کو دیکھتے ہیں
کبھی یہ دیکھا تماشہ گاہوں کے کچھ مداری
عجیب دکھ سے تماش بینوں کو دیکھتے ہیں
پرانی تصویر،ڈائری اور چند تحفے
بڑی اذیت سے روز تینوں کو دیکھتے ہیں

سبھی راستے ترے نام کے سبھی فاصلے ترے نام کے
کبھی مل مجھے مری سوچ کے سبھی دائرے ترے نام کے

مرے کام کے تو نہیں ہیں یہ یہ جو میرے لات و منات ہیں
یہ مجھے عزیز ہیں اس لیے کہ ہیں سلسلے ترے نام کے

کوئی منبروں پہ ہے معتبر کوئی سر کشیدہ ہے دار پر
وہ سہولتیں ترے ذکر کی یہ مجاہدے ترے نام کے

یہاں جو بھی تھا وہ تجھی سے تھا یہاں جو بھی ہے وہ تجھی سے ہے
سبھی عکس ہیں تری ذات کے سبھی رنگ تھے ترے نام کے

ابھی میں نے ظلمت شب کی سمت نگاہ ڈالی تھی غور سے
کہ کسی نے دل کی منڈیر پر دیئے رکھ دیے ترے نام کے

_________________

کچھ دِن تو بسو میری آنکھوں میں

کچھ دِن تو بسو میری آنکھوں میں
پھر خواب اگر ھو جاؤ تو کیا

کوئی رنگ تو دو میرے چہرے کو
پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا

جب ھم ھی نہ مَہکے ، پھر صاحب
تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا

اِک آئینہ تھا سو ٹُوٹ گیا
اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا

تم آس بندھانے والے تھے
اب تم بھی ھمیں ٹھکراؤ تو کیا

دنیا بھی وھی اور تم بھی وھی
پھر تم سے آس لگاؤ تو کیا

میں تنہا تھا میں تنہا ھُوں
تم آؤ تو کیا ، نہ آؤ تو کیا

جب دیکھنے والا کوئی نہیں
بجھ جاؤ تو کیا گہناؤ تو کیا

اِک وھم ھے یہ دُنیا ، اِس میں
کچھ کھوؤ تو کیا اور پاؤ تو کیا

ھے یوں بھی زیاں ، اور یوں بھی زیاں
جی جاؤ تو کیا ، مَر جاؤ تو کیا

Romantic urdu ghazal- romantic shayari
Romantic urdu ghazal- romantic shayari