romantic poetry-romantic poetry pics

9
391

تیری اک نظر جو زندگی میں میرا ساتھ دے

میں تیرے سوا کسی کو دیکھنا بھی گناہ سمجھوں

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

آرزو یہی ہے تیرے ساتھ دیکھوں

دنیا کی نعمتیں اور جنت کی رحمتیں

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

زمانہ جب ڈھونڈے تجھے تو خواہش ہے میری

گمشدہ تو میری آنکھوں میں ملے جاناں

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

روح سے محسوس کریں لفظوں میں تمہارے کھو جائیں

یہ عشق کا موسم ہے کہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ کے ہو جائیں

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

بے سبب نہیں مہکتے لفظ میرے

ان میں بسی ہے خوشبو تیرے خیال کی

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

سنو تم میرے ہو جاؤ

روز چائے بنا کر پلایا کروں گی

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

رک جاتی ہے دل کی دھڑکن تیرے زرا سا لہجہ بدلنے سے

تمہیں قسم ہے میری سانسوں کی مجھ سے روٹھا نہ کرو

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

نہ جانے کونسا ایسا رشتہ ہے تمہارے اور میرے درمیاں
ہزاروں اپنے ہیں مگر یاد بس تم آتے ہو

romantic poetry-romantic poetry pics
romantic poetry-romantic poetry pics

آپ نے پہنی____تو خوبصورت لگی
نتھلی سنار کی کہاں خوبصورت تھی

>>>>>>>>

آنکھیں ہنس کر پوچھ رہی ہیں
نیند آنے سے کیا ہوتا ہے

اچھی لڑکی ضد نہیں کرتے
دیکھو عشق بُرا ہوتا ہے

تم مجھ کو اپنا کہتے ہو
کہہ لینے سے کیا ہوتا ہے !!!

کئی نشان میرے دل پہ دینے والی 😔😍
میں اک زخم تیرے ہونٹوں پہ لگاؤں گا۔😍

>>>>>>>>>>>

” میرے لیے دنیا میں کوئی بھی دوسرا شخص
تم جیسا نہیں ہو سکتا جہاں تم ہو وہاں ہمیشہ تم ہی رہو گے
میں تمہارے بغیر ہنس تو سکتی ہوں مگر خوش نہیں رہ سکتی میرے لیے خوشی صرف اور صرف تم ہو_” 🙂❤️

>>>>>>>>>

راستے خوبصورت ہے تمہارے ساتھ
منزل کی فلحال بات نہیں کرتے

تم سے مل کر ہمیں لگا ہے پتہ
جان ہوتی ہے وارنے کے لئے❤️😌

مجھے غرض ہے___مٹھاس سے
چائے ہو یا _____ تمہاری باتیں

خواہش مجھے نہیں تھی مگر پھر بھی ایک شخص…
اپنے کمال لہجے سے دل میں سما گیا…🍁🍁

>>>>>>>>>>>>>>

سات رنگوں کی قَـسم تُو مرا رنگِ ہشتم
میں تیرے رنگ میں رنگتے ہی سنور جاؤں گی

جاکے بیٹھوں گی تری سِمت جھکائے نظریں
نہ میں بھٹکوں، نہ کسی اور کے در جاؤں گی

روز باندھوں گی میں منت کا نیا دھاگہ “اور”
روز دربارِ محبت میں سحَر جاؤں گی❤️

>>>>>>>>>>>

اگر میں تم سے کچھہ مانگوں……..؟

اگر میں تم سے کچھہ مانگوں……..؟
اگر میں تم سے یوں بولوں……………..؟
اگر میری تمنا ہو…………..؟
میرے دل کی یہ خواہش ہو……؟
کہ……
زندگی میں جب کبھی تم کو پکاروں میں
تہمارا ساتھہ چاہوں میں…..؟
تہمارے پیار کی تھوڑی سی جو خیرات مانگوں میں…..؟
تو…….؟
وصل کے ان خوابیدہ لمحوں میں
تم!
ہماری چھوٹی چھوٹی خواہشوں کو بانٹ لوگے ناں…….؟
ہمارا ساتھ دوگے ناں…..؟

>>>>>>>>>>

وہ بہت “ضدی” ہے 🌹🌹🌹
میری دونوں کلائیوں کو

وہ بہت “ضدی” ہے 🌹🌹🌹
میری دونوں کلائیوں کو
پیچھے کی طرف لے جا کر
اپنے مضبوط ہاتھ کی قید میں
سختی سے جکڑ کر ،
ستم یہ کہ آنکھوں میں ساحر
آنکھیں ڈال کر کہتا ہے
“کہو کس کی ہو”
اس کی آنکھوں میں دیکھنا اففففف
توبہ،
آنکھیں میچے لب ہلتے ہیں ،
“تمہاری ہوں”
“نہیں میری آنکھوں میں دیکھو”
پھر وہی ضد،
“میں نے کہا ہے میری آنکھوں میں دیکھو”
کلائیوں پر ہتھکڑیاں سخت ہونے
لگتی ہیں ،
زرا کا زرا پلکیں مقدس آنکھوں میں
جھانکنے کی گستاخی کرتی ہیں،
“تین بار کہو”
“کہو کس کی ہو؟؟”
بنا پلکیں جھپکے وہ پھر اسکی
ضد کے آگے ہار جاتی ہے،
“تمہاری ہوں”
“تمہاری ہوں”
“صرف تمہاری ہوں”
اس خوبصورت اعتراف کے بعد
پلکیں اقرار کی سرخیاں
عارضوں پہ لئے
جھک جاتی ہیں ،
اور پھر اس “ضدی” کے عملی اعتراف
کا ثبوت اسے اپنے ماتھے پر
محسوس ہوتا ہے۔
اور یہ اعتراف وہ دن میں جانے
کتنی بار اٹھتے بیٹھتے ،خود سے
کرتی ہے کہ ,,
“ہاں میں تمہاری ہوں”
“تمہاری ہوں”
“صرف تمہاری ہوں” ❤️❤️❤️❤️❤️

>>>>>>>>>>>>>>>>>

ایک شہزادی

ایک شہزادی
جو تمام سپاہیوں کو
ایک شخص کی تلاش میں بھیج دے
اور جب سپاہی اس شخص کو تلاش کر کے لے آئیں
تو شہزادی محل کے تمام آئینے
چکنا چور کرنے کا فرمان جاری کرے
کیونکہ اسے اپنا عکس دیکھنے کے لیے
فقط اس شخص کی آنکھوں کے شیشے درکار تھے

گر تاریخ میں ایسی کوئی کہانی ہوتی
تو یقیناً شہزادی کا کردار میرا ہوتا
اور میرے مدِ مقابل ہوتے”تم”

>>>>>>>>>>>>>>>>>

کبھی رنگوں سے کھیلو تم،
مجھے تصویر کر ڈالو!

کبھی رنگوں سے کھیلو تم،
مجھے تصویر کر ڈالو!
میں کوئی خواب ہوں شاید،
اسے تعبیر کر ڈالو!
میری سوچیں بھٹکتی ہیں
زمانے کی سراۓ میں
کبھی ممکن جو ہو تم سے،
انھیں زنجیر کر ڈالو!
میری دنیا تم ہی تک ہے
تمھیں کیسے بتاؤں میں
میرا ‘رانجھا بنو تم ہی،
مجھے بھی ‘ہیر کر ڈالو…!!

>>>>>>>>>>>>>>

سنو….
محبت یوں نہیں ہوتی..

سنو….
محبت یوں نہیں ہوتی..
کسی کا نام لینے سے. ..
کسی کو تھام لینے سے…
کسی کے پاس جانے سے..
کسی کے دور جانے سے..
محبت کا جنم نہیں ہوتا. ..
جب تک دلوں کا ملن نہیں ہوتا. .
سنو…
محبت یوں نہیں ہوتی..
یہ رابطہ ہے دل سے دل کا. .
یہ نام ہے بےترتیب دھڑکنوں کا….
محبت تو آنکھوں سے بیان ہوتی ہے. .
یے تو دلوں کی زباں ہوتی ہے. …
‘ سنو۔۔۔!!!!
محبت یوں نہیں ہوتی.♡♡♡

>>>>>>>>>>>>>>>

چاند بادل میں ہی اچھا لگتا ہے
آدھے رخ پہ نقاب رہنے دو

ان کے چہرے کی بات ہو جائے
آج ذکر گلاب رہنے دو

>>>>>>>>>>>>>>>

محبت چیز ایسی ہے .
کبھی ہوتی ہے اپنوں سے .

محبت چیز ایسی ہے .
کبھی ہوتی ہے اپنوں سے .
کبھی ہوتی ہے سپنوں سے .
کبھی انجان راہوں سے . ❣️
کبھی گمنام ناموں سے . ❣️

محبت چیز ایسی ہے .
کبھی ہوتی ہے پھولوں سے .
کبھی بچپن کے جھولوں سے .
کبھی بے اِخْتِیاری میں . ❣️
کبھی پکے اصولوں سے . ❣️

محبت اک محبت ہے .
محبت اک صداقت ہے .
محبت اک عبادت ہے . ❣️
محبت چیز ایسی ہے ., ❣️

دکھوں میں رول دیتی ہے ،
درد انمول دیتی ہے ،
زہر بھی گھول دیتی ہے . ❣️
محبت چیز ایسی ہے . . . ! ❣️

>>>>>>>>>>>>>>

سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں،،، اُڑ جائیں
وہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں

سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں،،، اُڑ جائیں
وہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں

خدا کا شکر کہ،، میرا مکاں سلامت ہے
ہیں اتنی تیز ہوائیں کہ بستیاں اڑ جائیں

زمیں سے ایک تعلق نے،،، باندھ رکھا ہے
بدن میں خون نہیں ہو تو ہڈیاں اڑ جائیں

بکھر بکھر سی گئی ہے ،، کتاب سانسوں کی
یہ کاغذات، خدا جانے کب کہاں اڑ جائیں

رہے خیال کہ، مجذوب عشق ہیں ہم لوگ
اگر زمین سے پھونکیں تو آسماں اڑ جائیں

ہوائیں باز کہاں آتی ہیں،،،، شرارت سے
سروں پہ ہاتھ نہ رکھیں تو پگڑیاں اڑ جائیں

بہت غرور ہے دریا کو،،،،،،، اپنے ہونے پر
جو میری پیاس سے الجھے تو دھجیاں اڑ جائیں

best sad ghazals collection

sad ghazal poetr- sad urdu ghazal

sad urdu poetry – sad love poetry