romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

0
192

دل بھول نہیں سکتا تجھے دھڑکنوں کی ضرورت ہوتم

تم سے ہے میری دنیا حسین میری پہلی محبت ہو تم

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

تو ساتھ ہے نا میرے ۔۔۔

بس مکمل ہے محبت میری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

آ تجھے ہاتھ لگا کر کبھی محسوس کروں

تو میرے خوابوں کی تعبیر سے ملتی ہے

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

سنو ۔۔۔!! تم میرے لاڈلے ہو جاناں

میں بھی تو کرتی ہوں نا لاڈ تم سے

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

ہاتھوں پہ مہندی نظر میں حیا سر پہ دوپٹہ واللہ

مشکل میں دال گئ ۔۔۔۔ ایک پیاری سی لڑکی

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

میری خوہش ہے کہ مجھے آپ ملیں

پر ہائے ! میری خواہشوں کی اتنی اوقت کہا

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

تیری یک نظر جو زندگی میں میرا ساتھ دے

میں تیرے سوا کسی کو دیکھنا بھی گناہ سمجھوں

romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her
romantic poetry for girlfriend-romantic poetry for her

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے

محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے
کوئی جنگل میں جا ٹہرے
کسی بستی میں بس جائے
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت جوشبووں کی لے
محبت موسموں کی دھن
محبت آبشاروں میں نکھرتے پانیوں کا من
محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تن
محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت گرم چلچلاتے صحراؤں میں
ٹھنڈی چھاوں کی مانند
محبت دل
محبت جاں
محبت روح کا درماں
محبت مورتی ہے
اور دل کے مندرمیں کہیں پہ ٹوٹ جائے تو،
محبت کانچ کی گڑیا
فضا وں میں کسی کے ہاتھ سے گر کر چھوٹ جائے تو ،
محبت آبلہ ہے کرب کا
اور پھوٹ جائے تو،
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے
محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے
محبت نیند کی رت میں
حسیں خوابوں کے رستے پر
سلگتے جاں کو آتے رت جگوں کی
گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئی تو بہار ہے

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئی تو بہار ہے
جو ٹھہر گئی تو قرار ہیں
کبھی آگئی یونہی بےسبب
کبھی چھا گئی یونہی روز و شب
کبھی شور ہیں کبھی چپ سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
کسی یاد میں کسی رات کو
اک دبی ہوئی سی راکھ کو
کبھی یوں ہُوا کہ بُجھا دیا
کبھی خود سے خود کو جلا دِیا
کبھی بُوند بُوند میں گُم سِی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں۔

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

وقت۔۔

جانتے ہو تم میری زندگی میں کیا اہمیت رکھتے تھے۔ تھے کا مطلب تو سمجھتے ہو نا۔ اگر میں تمہاری آواز نہ سنتی تو بے چین سی رہتی تھی سارے گھر میں بوکھلائ سی پھرتی تھی۔ اگر تم سے کبھی بات نہ ہوتی تو کھانا حلق سے نہیں اترتا تھا۔ بار بار موبائل کو دیکھتی تھی۔ اور دل کرتا موبائل توڑ دوں۔ نیند حرام سی ہو جاتی تھی مجھ پر۔ ساری رات سوچتی تھی کہ تم ٹھیک ہو گے یا نہیں پتہ نہیں کس حال میں ہو گے۔ کہیں کچھ ہوا تو نہیں ہو گا۔ ہر وقت تمہاری حفاظت کی دعایئں مانگتی تھی اللہ سے۔
تمہیں یاد ہے میں تمہیں فی امان اللہ کہتی تھی تو تم نے ایک دن مجھ سے اسکا مطلب پوچھا تھا تو میں نے کہا تھا کہ اسکا مطلب ہے میں تمہیں اللہ کی امان دیتی ہوں۔ وہ تمہاری حفاظت کریں گے۔ اور یہ بھی کہ یہ صرف کچھ خاص لوگوں کے لیے ہے۔ جن میں سے تم ایک ہو۔ اور تم سن کے مسکراۓ تھے۔
لیکن وہ دن گزر گۓ۔ اب بھی میں گھر ہوتی ہوں تم سے بات نہیں ہوتی۔ لیکن اب تو میں نہیں بوکھلاتی کھانا بھی اتر جاتا ہے اور نیند بھی آتی ہے۔
پتہ ہے کیوں؟؟؟۔
کیوں کہ میں جان گئ تھی کہ میں تمہاری زندگی میں معانی نہیں رکھتی بلکہ ایک بے کار چیز ہوں جس کے ہونے نہ ہونے سے تمہیں فرق نہیں پڑتا اس لیے میں نے تمہیں خاص سے عام کر دیا سمجھتے ہو نا تم خاص کیا ہوتا ہے میرے لیے تو خاص وہ ہے جسے اللہ کی امان میں دینے کا دل چاہے لیکن اب تمہارے لیے میرا ایسا کچھ دل نہیں کرتا۔
وقت وقت کی بات ہے نہ۔ وقت خاص بھی بناتا ہے اور عام بھی کرتا ہے۔ جس وقت نے تمہیں خاص بنایا اسی نے آج عام کر دیا۔۔۔

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

مجھے بس اپنے خلوص کا دکھ ہے ۔۔۔
ان جذبوں کا دکھ ہے جو اس سے منسلک تھے

مجھے بس اپنے خلوص کا دکھ ہے ۔۔۔
ان جذبوں کا دکھ ہے جو اس سے منسلک تھے
۔۔۔۔
نہیں تو اپنی دنیا کی شہزادی ہوں میں۔۔۔
ہر معمولی چیز کے کھونے پہ میں رویا نہیں کرتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا!
یہ ہوتی ہے _____ تو ہوتی ہے

محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا!
یہ ہوتی ہے _____ تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو _____جتنا بھی جتن کر لو،نہیں ہوتی
____کوئی اچھا اگر لگ جائے تو
…..سب خامیاں اُسکی
اچانک، خوبیوں کی اوڑھنی میں چُھپ سی جاتی ہیں
زمانہ لاکھ سمجھائے ____ سنبھل جاؤ
وہ ایسا ہے _____ وہ ویسا ہے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا
سماعت اور بصارت کو سُجھائی کچھ نہیں دیتا
سمجھ آتا ہے ______ اُس لمحے
کہ جب دامن میں لاکھوں چھید ہو جائیں
کبوتر کے پروں کے ساتھ لپٹے سب عیاں جب بھید ہو جائیں
محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا
یہ ہوتی ہے _____ تو ہوتی ہے
نہیں ہوتی تو _____جتنا بھی جتن کر لو،نہیں ہوتی
محبٌت میں کبھی دورائے کا امکاں نہیں ہوتا

🤎🤎🤎🤎🤎🤎

*ﭘﻞ ﮐﺘﻨﮯ ﺑﮭﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﻟﻮﮞ_____ﺗﯿﺮﯼ ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ
*ﻣﮕﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻧﺲ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ کہ ﺩﻝ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﮭﺮﺍ ﻧﮩﯿ
🤎🤎🤎🤎🤎🤎

‏آپ کا انتظار بھی تو نہیں
دل کو لیکن قرار بھی تو نہیں

درد کم تو ہوا ہے چارہ گر
درد کا اعتبار بھی تو نہیں

جاں نثاری ہمارا شیوہ ہے
ہر کوئی جاں نثار بھی تو نہیں

تیری دیوار پر لگا دیتے
زندگی اشتہار بھی تو نہیں.

click here for more content :

sad ghazals poetry – sad ghazals

urdu sad quotes- sad urdu quotes

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here