sad urdu ghazal – urdu ghazal

0
413

ساز یہ کینہ ساز کیا جانیں

ناز والے نیاز کیا جانیں
شمع رو آپ گو ہوئے لیکن
لطفِ سوز و گداز کیا جانیں
کب کسی در کی جبہہ سائی کی
شیخ صاحب نماز کیا جانیں
جو رہِ عشق میں قدم رکھیں
وہ نشیب و فراز کیا جانیں
پوچھیے مے کشوں سے لطفِ شراب
یہ مزہ پاکباز کیا جانیں
جن کو اپنی خبر نہیں اب تک
وہ مرے دل کا راز کیا جانیں
حضرتِ خضر جب شہید نہ ہوں
لطفِ عمرِ دراز کیا جانیں
جو گزرتے ہیں داغؔ پر صدمے
آپ بندہ نواز کیا جانیں
نواب داغؔ دہلوی
___________________

کسی شب تو آ مرے خواب میں

کسی شب تو آ مرے خواب میں
تجھے درد سارے ہی سونپ دوں
تجھے کہہ سکوں وہ شکایتیں
جسے لہر ِ موج ِ فراق نے
تہہ ِ آب کب سے دبا دیا
یہ فصیل ِ جاں پہ سکوت سا
مجھے کھا رہا ھے کتر کتر
مرے بے خبر تجھے کیا پتا
مری سانس سے ترے درد کا
جو ہے ایک رشتہ بندھا ہوا
یہ چراغ زد میں ہواؤں کی
کسی طاق میں ہے دھرا ہوا
جو تھا خواب میر ی حیات کا
کسی راکھ میں ہے دبا ہوا
کسی شب تو آ مرے خواب میں
مرے ہمسفر ذرا دیکھ لے
مری شب گزیدہ نگاہ میں
ترے بعد درد ہی رہ گئے
مری شاخ ٹوٹی ھے سوکھ کر
مرے پھول زرد ہی رہ گئے
کسی شب تو آ مرے خواب میں
________________

جو ایک نہیں ہوتے ۔۔۔۔

جو ایک نہیں ہوتے ۔۔۔۔
وہ ایک ہونے کے
خواب تو دیکھ سکتے ہیں
خواب ۔۔۔دونوں ہاتھوں میں تمہارے
چہرے کو بھرنے کا ۔۔۔۔
خواب۔۔۔ تمہارے کان میں چپکے سے
کہنے کا ۔۔۔۔

تمہارے ماتھے کے بوسے کا
تمہارے ہونٹوں کی حدت کا
تمہارے بازووں میں مرنے کا
تمہارے ہاتھ کو تھامے دور بڑی دور تلک
ایک ہی رستے پہ چلنے کا
بکھرنے کا سنبھلنے کا
مچلنے کا نکھرنے کا ۔۔۔۔
میری جان !!!!
مجھے اجازت دو
میں سارے خواب یہ اپنے
تمہاری آنکھ میں رکھ دوں
تمہارے پاس آکر میں بہت دھیرے سے
یہ کہ دوں ۔۔۔۔
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت سے کہیں زیادہ
محبت ہے
بتاؤ نا ۔۔۔۔۔
جو ایک نہیں ہوتے
وہ ایک ہونے کا
خواب تو دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ ہیں نا ؟ 😊

_______________________

محبّت خواب ہوتی ہے…

محبّت خواب ہوتی ہے…
محبّت بات ہوتی ہے…
جو کوئی پوچھ بیٹھے تو محبّت راز ہوتی ہے…
مچلتی ہویی امنگوں کا سہانا ساتھ ہوتی ہے…
جو کوئی ڈھونڈنا چاہے تو یہ نایاب ہوتی ہے…
محبّت پھول ہے شاید…
غموں کی دھول ہے شاید…
چمکتی رات ہے شاید…
کسی کی یاد ہے شاید…
محبّت پرسکون بھی ہے…
مگر بیتاب ہوتی ہے…
اگر مل نہ سکے تو…
پھر عذاب جان ہوتی ہے…
… بات یہ ہے کہ محبّت ہوتی تو ایک جیسی ہے لیکن ہر کوئی کرتا اپنے طریقے سے ہے… محبّت کی خوبصورتی ہر کوئی اپنے طور پر بیان کرتا ہے… اپنے لفظوں میں… اپنے خیالات کے مطابق… اور یہی بات یہ ثابت کرتی ہے… کہ کوئی بھی محبّت کے حقیقی معنی نہیں بیان کر سکتا… اگر احساس پاکیزہ ہو تو اسے بیان کرنا یا نہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا…”
“محبّت ایک جنگ ہے ..… یہ جنگ ہمیشہ جاری رہے گی… جب تک دنیا باقی ہے… تب تک… کوئی نہ کوئی تباہ ضرور ہوتا رہے گا…”

Click here for more content

sad urdu ghazals — sad ghazalz

heart broken sad ghazals – sad urdu ghazals 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here